پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر ناحق قتل کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار

بدھ 19 فروری 2020 15:55

سرگودھا ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر ناحق قتل کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد امتیاز، محمد ممتاز عرف تاجی اور محمد طیب نے 11 جنوری کو معمولی تلخ کلامی پر محمد حمیدکو چاقو کے وار کر کے ناحق قتل جبکہ محمد آصف کو شدید زخمی کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے۔

جس پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر افتخار احمد کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا اور سب انسپکٹر عابدحسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر کے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل چاقو بھی برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں