جماعت دہم کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 22 فروری 2020 14:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر ِانتظام جماعت دہم کے امتحانات کا آج ہفتہ سے آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے 124 امتحانی سنٹرز بنا ئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحان کی نگرانی کیلئے 124 سپرنٹنڈنٹ اور 124ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقرر کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں 500کے قریب دیگر نگران عملہ تعینات کیاگیا ہے، جبکہ 350 کے لگ بھگ پولیس اہلکار امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے ان سینٹرز پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔امتحانی سنٹرز پر انتظامیہ کے افسران کی جانب سے چیکنگ کا نظام بھی موثر رہا جبکہ امتحانی سنٹرز کے قریب سخت حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں