موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال

ہفتہ 22 فروری 2020 14:55

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) نئی نسل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر شخص اپنے نام کا پودا لگا کر اس کو تناور درخت بنانے تک اس کی حفاظت اپنے ذمے لے لے تو پاکستان کے آدھے ہسپتال ویران ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے مختلف مقامات پر شہریوں کے تعاون سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے دوران پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ُانہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوںنے کہاکہ جو شخص درخت کاٹے اُس کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونے چاہئیں تاکہ درختوں کی کٹائی روکنے میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹر زاہد اقبال غوری مزید کہا کہ ہر شخص اپنے نام کا پودا لگائے تو ملک میں 22 کروڑ نئے درخت لگنے سے ملکی فضاء یکسر تبدیل ہوجائیگی اور فضائی آلودگی کا بھی خاتمہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں