سرگودھا میں ڈاکو خاندان سمیت راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہو گئے

اتوار 23 فروری 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) سرگودھا میں ڈاکو خاندان سمیت راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے چک 3 جنوبی کے چار مسلح ڈاکووں نے راولپنڈی سے مویشی فروخت کرکے واپس آنے والے بیوپاریوں کا روک کر آتشیں اسلحہ پر لاکھوں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔سرگودھا کے موضع بادلہ کے قریب خاتون سمیت 4 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے لاہور روڈ کے موٹرسائیکل سوار نوجوان اور اس کے رکشہ سوار اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر نقدی و قیمتی سامان چھین لیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں