پولیس کی کاروائی ، آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پولیس کی کاروائی ، آٹھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حق نواز اور منوراقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موٹروے انٹرچینج بھیرہ سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبرLEB-5770کو روک کرچیک کیا تو کار سوار ملزمان محمد سہیل ولد محمد طفیل سکنہ خان محمدوالاسے رائفل444بور، وسیم عباس ولد محمدا سلم سکنہ گھکیانی سے رائفل223بور، محمد وقاص ولد محمداعظم سکنہ خان محمد والا سے رائفل223بور، محمد اکرام ولد محمدافضل سکنہ ڈھل سے پسٹل30بو ر برآمد ہواجبکہ دوران چیکنگ کارنمبرFX-474کو روک کر چیک کرنے پر کارسوار ملزما ن فیصل اقبال ولد محمداکبر سکنہ خان محمد والا سے رائفل223بور،عمر حیات ولد محمد اقبال سکنہ خان محمد والا سے رائفل444بور،عمیر حسن ولد ذوالفقار احمدسکنہ خان محمد والا سے پسٹل30بوراور محمد وزیر ولد محمد نذیر سکنہ کرتووال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں