ْپولیس کی منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی ، گرفتارچار ملزمان سے ہیروئن، چرس اور شراب برآمد

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتارچار ملزمان سے بھاری مقدار میں ہیروئن، چرس اور شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد اشرف اور فیصل منظور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان شاہد حسین ولد عاشق حسین سکنہ وجھ سے ہیروئن2000گرام،محمد یوسف ولد محمدسعید سکنہ ساہیوال سے چرس1600گرام اور محمد طاہر ولد محمد اعجاز سکنہ ساہیوال سے دیسی شراب25لیٹر برآمد کرلی ۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ظفر حسین شاہ نے سب انسپکٹر محمد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع بہک میکن میں ریڈ کرکے ملزم محمد خان ولد حاجی محمد سکنہ بہک میکن کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ہیروئن200گرام اور چرس1200گرام برآمد کرلی ہے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں