پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں، راجہ عبدالوہاب

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد سے بڑی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی، کھیلوں کو فروغ ملے گا ،سیاحت بڑھے گی اورمعیشت بہتر ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک ِانصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے گرائونڈ آباد کرنے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی ٹیم متحرک ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل کی رونقیں ملک میں لوٹ آئی ہیں اور بیرون ِممالک سے بھی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لئے آ رہے ہیں۔

امسال پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے سیاحت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس کے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ PSL کے انعقاد میں کرکٹ بورڈ، ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ساتھ دیگر محکموں کی کوششیں قابل ِتعریف ہیں اور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے اداروں کے تعاون سے کرکٹ کے گرائونڈ آباد کرینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں