آل پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کانفرس میں ملک بھر کے چیمبرز کے عہدیداران کو مدعو کیا جائیگا

اتوار 23 فروری 2020 14:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر ِانتظام آل پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کانفرنس کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس کانفرنس میں ملک بھر کے چیمبرز کے عہدیداران کو مدعو کیا جائیگا مختلف معاہدوں کے علاوہ میڈ ان سرگودھا کی افادیت کو اجاگر کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن ِتاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں مختلف چیمبر زکیساتھ میڈ ان سرگودھا کے حوالے سے مختلف معاہدے بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،جبکہ تاجر تنظیموں کے حوالے سے بھی اس کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔شفیق الرحمن نے کہا کہ صدر سرگودھا آف چیمر مظہر احمد ملک، سینئر نائب صدر ندیم نور سمیت تمام عہدیداران اور ممبران آل پاکستان چیمبرز کانفرنس کیلئے پر عزم ہیں سرگودھا کی تاریخ میں یہ پہلی کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے چیمبرز کو مدعو کیا جائیگا شفیق الرحمن نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے ممبران کی تعداد میں نہ صرف روز بروز اضافہ ہورہا بلکہ مختلف تاجر تنظیمیں سرگودھا چیمبر سے رہنمائی لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں