ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے ،حکومتی کمیٹیاں سب اچھا کی رپورٹ کررہی ہیں،اعجاز الحق

اقوام متحد ہ میں عمرا ن خا ن کی تقریر اچھی تھی لیکن کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں ہو گا،سربراہ مسلم لیگ (ض)

اتوار 23 فروری 2020 19:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) مسلم لیگ ض کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجا ز الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے جبکہ حکومتی کمیٹیاں سب اچھا کی رپورٹ کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اعجا ز الحق نے سرگودھا آمد پر مقامی شادی میں شرکت اور پریس کلب میں بات چیت کرتے ہوئے کہ کہ ملک کی خاطر آج تک کسی نے اقتدار اور کرسی نہیں چھوڑی۔

اعجا ز الحق نے کہا کہ بھارت کی مود ی سرکار کشمیریوں پر بے پنا ہ ظلم کررہا ہے اور اسلامی ممالک اسے ایوارڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحد ہ میں عمرا ن خا ن کی تقریر اچھی تھی لیکن کشمیر تقریروں سے آزاد نہیں ہو گا۔سابق وفاقی وزیر اعجا ز الحق نے کہا کہ دنیا کو واضع پیغا م دینے کے لئے کشمیر کے مسلے پر آل پارٹیز کا نفرنس بلائی جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کا بحران پید ا کر نے والوں کو قوم کے سامنے لا یا جا ئے۔بیرون ملک کے دوروں کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو شامل کیا جانا بھی ضروری ہے۔اعجا ز الحق نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام کے مسائل میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان میں احتساب کا عمل تقریباً ختم ہو چکا ہے اور کھچہ لو کھچہ دو کی بنیاد پر ڈیل ہو رہی ہے جس کے نتیجہ میں کھچہ لوگ باہر چلے گئے اور کھچہ ڈیل سے وطن واپس آئیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں