پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،2ملزمان سے کیمیکل ڈوریں، پتنگیں برآمد

پیر 24 فروری 2020 23:30

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) تھانہ اربن ایریا پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتاردوملزمان سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی اور ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ اربن ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ابوبکر ولد انور علی قوم مغل سکنہ ہائے بلاک16سرگودھا سے کیمیکل ڈوریں 5بنڈل اور 500پتنگیں جبکہ منظور ٹاؤن کے رہائشی ملزم امیر حیدر ولد فیاض احمد سکنہ منظور ٹاؤن کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سی5بنڈل کیمیکل ڈوریں200عدد پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں