زیر تعمیر سلج کیئر یئر سالڈ ویسٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 26 فروری 2020 15:10

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 38 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سلج کیئر یئر سالڈ ویسٹ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سیوریج کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے، جبکہ عبوری ریلیف کیلئے تمام سیوریج لائنوں بالخصوص گل والا ‘ ،شیرازی پارک ،علی بلاک او رملحقہ آبادیوں کے سیوریج پائپوں سے بھل نکالنے او ران کی ونچنگ کرنے کاحکم دیاہے جس کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ خصوصی فنڈز جاری کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سلج کیئر یئر او رسیوریج پمپنگ اسٹیشنز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمن ‘ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن رضوان احمد، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انوار طور، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد، ایکسین ایم سی خالد جاوید چوہدری او ردیگر متعلقہ افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شیرازی پارک، گل والا چوک، علی پارک مین سلج کیئر یئر او رڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا ۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ شیرازی پارک اور گل والا چوک کی رابطہ پائپ لائنزکی فوری طورپرونچنگ کروائی جائے ۔ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل کئے جائیں اور غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں ۔ سیوریج کو کاٹ کر فصلوں کو پانی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے او رانفورسمنٹ کے سسٹم کو قانون کے مطابق نافذ کیا جائے ۔ دورہ کے دوران ایکسین پبلک ہیلتھ نے سیوریج کے مختلف منصوبوں پر کام او رفنڈز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں