دعوت اسلامی کی جانب سے ہلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ سرگودھا میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ کیمپ لگایاگیا

منگل 7 اپریل 2020 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) دعوت اسلامی نے ہلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ سرگودھا میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا۔اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا وقار المدینہ عطاری نے کہا ہے کہ ملک کورونا وائرس کے پھیلا? کو روکنے کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وقت پر خون نہ ملنے پرتھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

اس لئے دعوت اسلامی جہاں غریبوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے وہیں سرگودھا سمیت ملک بھر میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپب بھی لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت سرگودھا سمیت 88 شہروں میں خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے کیمپ لگائے گئے جہاں عاشقان رسول خون کے عطیات جمع کروارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان 5 دنوں میں 6500 سے زائد افراد نے تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے خون کا عطیہ دیا اور یہ کام کی جارہا ہے۔

مولانا وقار المدینہ عطاری نے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک مہلک مرض ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال کم و بیش 5 ہزار ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جو اس موذی مرض کا شکار ہوتے ہیں، تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا شخص بیماری کی وجہ سے ملازمت نہیں کرپاتا.کیونکہ اس کی طبیعت کسی بھی لمحے خراب ہوجاتی ہے، اسی وجہ سے عام طور پر اس مرض سے متاثرہ افراد کو معاشی تنگد دستی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہااسی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے،کمزور اور بیمار چہرے والے یہ بچے کھیل کود اور تعلیم دونوں میدانوں میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرے میں صحیح مقام نہ پانے کی وجہ سے خود اعتمادی سے محروم ہوتے ہیں، اس مرض میں مبتلا بچوں کے والدین کوبار بار خون لگانے کے اخراجات اور اسپتالوں کے چکر معاشی طور پر انتہائی خستہ حال کر دیتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں