سرگودہا، کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی، 6 افراد گرفتار

منگل 7 اپریل 2020 15:51

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر کے 585 پتنگیں اورکیمیکل ڈوریں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ سٹی امیر احمدخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے بلاک نمبری29 میں چھاپہ مار کر عامر رضوان کو پتنگیں وکیمیکل ڈوریں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 500پتنگیں اور 14کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے ٹیم کے ہمراہ ملزم راشد محمود سی25 پتنگیں اورکیمیکل ڈوریں، ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے تھانہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر ملزمان معاذ حامد، علی رضا سے 20پتنگیں اور محمد حسن ، محمد ارسلان سے 40 پتنگیں برآمد کر لیں۔

ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں