تھانہ سٹی کی کارروائی، منیشات فروش گرفتار

منگل 7 اپریل 2020 15:51

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروخت کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر احمد خان نے ٹیم کے ہمراہ پٹھہ منڈی چوک میں دوران چیکنگ ملزم مبشر علی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے چرس1170گرام برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں