پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئیسولیشن رومز مختص کردیئے گئے

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئیسولیشن رومز مختص کردیئے گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت پنجاب انصرمجیدخان نے کہا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل مشکل گھڑی میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کرکوروناوائرس کامقابلہ کرے گا۔پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئیسولیشن رومز مختص کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر محنت انصرمجیدخان نے سوشل سکیورٹی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام افسران کو انتہائی محنت اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں