اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا‘پنجاب حکومت کی ہدایات جاری

بدھ 1 جولائی 2020 11:42

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا‘پنجاب حکومت کی ہدایات جاری
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) حکومت نے صوبہ کے ڈویڑنل اور ضلعی افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ کے ڈویڑنل اور ضلعی افسران کو عام کو معیاری اور اذان نرخوں پر اشیائ ضروریہ اور خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا گیا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ چینی،آٹا،گھی،دالیں،سمیت اشیاء ضروریہ اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں پر کڑی نظر رکھیں اور ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کے علاقائی نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

جبکہ پوری حکومتی مشنری ٹیم ورک کے طورپر صوبہ کے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیااور ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔موجودہ حکومت کا ویڑن ہے کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں اس لئے قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے ہم کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں