ڈپٹی کمشنرکا سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والی پنا ہ گاہ کا دورہ

ہفتہ 1 اگست 2020 17:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے عیدالاضحی سے ایک روز قبل کورونا احتیاطی تدابیر کے مطابق انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے واٹر سپلائی روڈ پر قائم محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والی پنا ہ گاہ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کچن‘ بیڈز اور واش رومز دیکھے اور انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ بعدازاں انھوں نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز بھی اُن کے ہمراہ موجود تھی- ڈپٹی کمشنر ٹرانسپورٹ شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں