پولیس عوام کی حفاظت، تحفظ اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ڈی پی اوفیصل گلزار

ہفتہ 1 اگست 2020 17:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) پولیس عوام کی حفاظت، تحفظ اور مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، روزمرہ زندگی کو معمول پر لانے کیلئے شہریوں کا تعاون درکار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزارنے مویشی منڈیوں کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کوچیک کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت نکلیں،کورونا وباء کا خطرہ موجودہے ،اس موذی مرض کے مکمل خاتمہ تک اختیاط برتنا ہوگی ۔

شہری کورونا وباء کے تدارک کیلئے حکومتی ضابطہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس موجودہ مشکل حالات میں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں