ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا،ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور اور شہر کی مختلف یوسیز کادورہ

اتوار 2 اگست 2020 18:10

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہاعبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمر جنسی سمیت مختلف وارڈ کا معائنہ کیا ۔انہوںنے اس موقع پرہسپتال میں موجود مریضوں سے اُنکی خیروخیریت دریافت کی اور اُنکو عید الاضحی کی مبارک بادبھی دی اور انہوںنے مریضوںمیں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ کی حاضری کوبھی چیک کیا ۔انہوںنے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور اطمینان کا اظہارکیا۔ علاوہ ازیںڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میثم رضاء اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل اور چیف آفیسرمیٹروپولٹین کارپوریشن طارق پرویا کے ہمراہ میٹروپولٹین کارپوریشن کی مختلف یونین کونسلوںکا دورہ کیا اوعیدالاضحی کے حوالے سے صفائی آپریشن کا معائنہ کیااور اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیرشیخ نے اس کے علاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور کا بھی دورہ کیا ۔انہوںنے مریضوںکو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلا جائزہ لیا ۔ انہوںنے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ کی حاضری بھی چیک کی ۔انہوںنے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں