سرگودھا ، محرم الحرام کے دوران سرگودھا ضلع سے 820 جلوس اور 2505 مجالس اعزاز ہونگی، تین کیٹیگریز میں تقسیم

اتوار 9 اگست 2020 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران سرگودھا ضلع سے 820 جلوس اور 2505 مجالس اعزاز ہونگی جن کو تین کیٹگریز اے بی سی میں تقسیم کر کے سکیورٹی پلان تشکیل دے کر کنٹرول رومز قائم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کی یکم سے لیکر 28 صفر الظفر تک 820 جلوسوں میں 54 لائسنسی اور 766 روائتی میں 104 کو کٹیگری اے،110 کو کیٹگری بی،606 کو کیٹگری سی کی درجہ بندی میں رکھا گیا اسی طرح ضلع کی 2505 مجالس میں 178 کو کٹیگری اے،116 کو کٹیگری بی اور 2211 کو کیٹیگری سی میں تقسیم کر کے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے کر ضلع اور تحصیلوں میں کنٹرول رومز قائم کئے جا رہے ہیں۔

سرگودھا ضلع میں یکم محرم سے یوم عاشورہ 663 جلوسوں اور 2403 مجالس اعزاء کیلئے تمام تھانوں کو الرٹ کر کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا کر ایس پی افسران کو نگرانی پر معمور کر دیا گیا جس کی مانیٹرنگ ڈی پی او سرگودھا خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں