سرگودھا ریجن سے پی ٹی آئی کی 4 سیاسی شخصیات کو نیب نے طلبی نوٹس جاری کر دیئے

اتوار 9 اگست 2020 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس سمیت سرگودھا ریجن سے پی ٹی آئی کی 4 سیاسی شخصیات کو نیب نے طلبی نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کی چار سیاسی شخصیات پی ٹی آئی سے صوبائی وزیر انصر مجید خان،ملک غضنفر عباس،شیر محمد چھینہ، اور ملک کرامت کو طلبی نوٹس جاری کئے جن میں صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس انصر مجید خان 19 اگست کو،ملک کرامت 13 اگست کو غضنفر عباس چھینہ اور شیر محمد چھینہ 17 اگست کو نیب میں پیش ہونگئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر انصر مجید خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کو آمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کیا گیاجبکہ صوبائی وزیر انصر مجید خان اور دیگر رہنمائوں پر کرپشن و لوٹ مار کی شکایات پر بھی تفتیش متوقع ہے۔صوبائی وزیر پر عید الفطر کے موقع پر الزامات عائد کئے گئے جنہیں اختیارات سے تجاوز اور اضافی اثاثوں پر صوبائی کابینہ سے سبکدوش کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزہر انصر مجید بھرتیوں اور ٹرانسفر پر اثر انداز ہونے میں سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہوتے ہی صوبائی وزیر انصر مجید خان سمیت دیگر شخصیات نے قانونی ماہرین سے مسلسل مشاورت کر دی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں