سرگودھا ، پٹرول کم دینے پر تین پمپ سیل کر دیئے گئے

اتوار 9 اگست 2020 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں عوامی شکایت پر پٹرول کم دینے اور زیادہ ریٹ وصول کرنے پر پٹرول پمپوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 3پٹرول پمپ سیل کر دیئے۔زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کو شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ سرگودھا ڈویژن میں پٹرول پمپ مافیا نے اپنے مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور پیمانہ میں ہیرا پھیری کر کے کم مقدار میں پٹرول دے رہے ہیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر سرگودھا نے ریجن کے افسران کو ضلعی انتظامیہ سے مل کرپٹرول پمپ چیک کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)اینٹی کرپشن میانوالی محمد خرم انور نے ضلعی انتظامیہ سے مل کرضلع میانوالی میں مکہ پٹرول پمپ واں بھچراں لنک روڈ ہرنولی، عثمان پٹرول پمپ،واں بھچراں لنک روڈ ہرنولی، سواگیہ پٹرول پمپ،واں بھچراں لنک روڈ ہرنولی، روشن بوری خیل پٹرول پمپ،واں بھچراں لنک روڈ ہرنولی، جوئیہ پٹرول پمپ،داخلی ہرنولی، المدینہ پٹرول پمپ، ہرنولی اڈا، راجپوت پٹرول پمپ، ہرنولی اڈا اور گھنجیرہ پٹرول پمپ، واں بھچراں روڈ ہرنولی پمپوں کے پیمانہ جات اور قیمتوں کو چیک کیا تو عوامی شکایات پر مکہ پٹرولیم واں روڈ ہرنولی، حاجی رامیز جوئیہ پیٹرول پمپ واں بھچراں روڈ ہرنولی اور راجپوت پٹرول پمپ ہرنولی اڈا کو سیل کر دیا جو مقدار سے کم پٹرول دے رہے تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں