پریم یونین ریلوے کے ملاز مین کاٹرین مارچ پاکستان ایکسپریس کے زریعے راولپنڈی سے سرگودھا پہنچ گیا

ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، ہمارے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں ، شرکاء

اتوار 9 اگست 2020 14:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) پریم یونین ریلوے کے ملاز مین کاٹرین مارچ پاکستان ایکسپریس کے زریعے راولپنڈی سے سرگودھا پہنچ گیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ذرائع کے مطابق پریم یونین ریلوے کے ملازمین نے ٹرین مارچ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیش کردہ چاٹرڈ آف ڈیمانڈ پر فلفور مذاکرات شروع کئے جائیں۔

جن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔سکیل 1 تا 16 سکیل کے تمام ملازمین کی کیٹیگریوں پر اپ گریڈ کر کے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔مطالبہ کیا گیاکہ ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کے واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں جبکہ ریلوے میں چھانٹیوں کو فلفور ختم کیا جائے اورتمام جبری ٹرانسفروں کو فلفور واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی صدد پریم یونین سلیمان بٹ اور ڈویڑنل صدر ڈاکٹر اشتعاق نے کہا کہ افسر شاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے۔پچھلے پانچ سال میں ریلوے کا پہیہ کامیابی کی طرف گامزن تھا۔مجودہ ریلوے انتظامیہ نااہل ھے اس نے ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا ھے۔پاکستان آزار ہوا تو ایک لاکھ ستر ہزار ملازمین تھے۔صدر پریم یونین نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ڈیپارٹمنٹ میں افسر شاہی نے ادارے کا بیڑا غرق کیا۔ریلورے خسارہ کی اصل وجہ افسر شاہی ھے جو ادراے کو تباہ کر رہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں