نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 12 اگست 2020 13:19

نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔آبادی کے اس بڑے حصے کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس عوامی خدمت میں مصروف ہی-نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں اورذہانت سے مالا مال ہیں۔پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے وسائل اورمواقع فراہم کرکے نئے پاکستان کے مقاصد حاصل کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں