سرگودھا میں 8 طلبا اور 2 اساتذہ میں کورونا ٹسٹ پوزٹیو آنے پر طالبات کے 2 کالج بند کر دیئے گئے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:50

سرگودھا میں 8 طلبا اور 2 اساتذہ میں کورونا ٹسٹ پوزٹیو آنے پر طالبات کے 2 کالج بند کر دیئے گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں 8 طلبا اور 2 اساتذہ میں کورونا ٹسٹ پوزٹیو آنے پر طالبات کے 2 کالج بند کر دیئے گئے جبکہ 2 طلبا اور 6 طالبات کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہ پور صدر کو بند کردیا گیا ہے جہاں کی 2 اساتذہ اور 5 طالبات میں کورونا ٹسٹ رپورٹ پازٹیو آئی۔

اسی طرح گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی کی ایک طالبہ میں کورونا ٹسٹ پازٹیو آنے پر کالج کو 3 اکتوبر تک بند کردیا گیا۔جس کے بعد تمام اساتذہ اور طالبات کے کورونا ٹسٹ کروانے کا حکم دیدیا گیا ۔ سرگودھا کے گاؤں 88 شمالی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ساتویں کلاس کے 2 طلبا کا کورونا ٹسٹ پازٹیو آنے پر دونوں طلبا کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا جبکہ ان کی تمام کلاس طلبائ کے کورونا ٹسٹ حاصل کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر سکندت حیات وڑائچ کے بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 2 اساتذہ اور 8 طلبائ میں کورونا کے ٹسٹ پازٹیو آئے ہیں جبکہ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا کیونکہ پرائمری سکولز کے کھل جانے پر پورا نظام تعلیم بحال تو ہوا لیکن تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کئے جانے کی شکایات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں