شفاف الیکشن ہی ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار ہو سکتاہے‘شاہد خاقان عباسی

اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک میں جمہو ریت کیلئے اکٹھی ہیں کیونکہ جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

شفاف الیکشن ہی ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار ہو سکتاہے‘شاہد خاقان عباسی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اس لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک میں جمہو ریت کیلئے اکٹھی ہیں کیونکہ جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقا ن عباسی پارٹی راہنماء احسن اقبال اور منصور ٹمن کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی آئے۔

جہاں سابق صوبائی وزیر گل حمید روکھڑی مرحوم کی فاتحہ خوانی پر روکھڑی ہاؤس میں پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار ہو سکتاہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم تقریریں تو کرتے ہیں مگر کبھی بھی عوام کی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق صوبہ پر حملہ آور ہوا جو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کو جو مشکلات ہیں اسکی وجہ سلیکٹٹڈ حکومت ہے۔

اس ملک کو پارلیمانی جمہوریت ہی ملک اکٹھا رکھا ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا۔اپوزیشن کی جدو جہد کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہے۔ ملک کو سلیکٹٹڈ حکومت نے جس دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے اس کو درست کرنے کے لئے بہت وقت لگے گا۔لیگی رانماوں شاہد خاقان عباسی احسن اقبال منصور ٹمن نے سابق صوبائی وزیر گل حمید روکھڑی مرحوم کی فاتحہ خوانی پر روکھڑی ہاوس میانوالی میں مختصر قیام کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم رکن اسمبلی کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین یش کیا

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں