سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار کے عوض بیوی دوستوں کو فروخت کر دی

جب خاتون درندگی کا شکار ہو رہی تھی تو شوہر باہر گھڑا نگرانی کرتا تھا، ملزمان نامعلوم مقام پر لے جانے کے بعد 21 روز تک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،شرمناک واقعے نے سب کے دل دہلا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:39

سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار کے عوض بیوی دوستوں کو فروخت کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار کے عوض بیوی دوستوں کو فروخت کر دی ، واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے 5 ہزار کی خاطر اپنی بیوی فروخت کر دی۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں شوہر نے 5 ہزار میں بیوی دوستوں کو بیچ دی۔

پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر مظلومہ عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل جج سرگودھا محمد اعجاز رضا کی عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شوہر بدکاری پرمجبور کرتا تھا۔گذشتہ دنوں وہ اپنے دوستوں ابرار، اشفاق، گلزار اور محبوب کو گھر لے آیا،اور ان سے 5 ہزار روپے لے کر بیوی کو زبردستی دوستوں کے حوالے کر دیا۔ملزمان ساری رات خاتون سے زیادتی کرتے رہے جب کہ شوہر باہر کھڑا نگرانی کرتا رہا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ملزمان زبردستی خاتون کو نامعلوم مقام پر لے گئے اور 21 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ڈی پی او نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی و قتل کے خوفناک واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ منگل کے روز ہوئے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جنسی تشدد سے متعلق نئی عدالتوں اور احتساب عدالتوں کے قیام کا مسودہ طلب کیا اور نئی عدالتوں سے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دی، اس حوالے سے وزارت قانون متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کیا جائے۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت کریں گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں