74کنال اراضی بیٹوں،اہلیہ کے نام کروانیوالے سابق رکن اسمبلی چوہدری شاہنواز رانجھا کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیاگیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سرگودھا کے گاوں غوث محمد والا میں 1574کنال اراضی بیٹوں اور اہلیہ کے نام کروانے والے سابق رکن اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کیخلاف اینٹی کرپشن نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں دیگر ملزمان کا تعین کرنے کے لئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے لیگی راہنما کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر و سابق رکن اسمبلی چوہدری شاہنواز کے خلاف اپنے گاؤں کی 1474کنال اراضی اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام منتقل کروانے کے پراپرٹی انتقال فیس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جس کا ریفرنس ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ نے اینٹی کرپشن کو بھجوایا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے لیگی راہنما چوہدری شاہنواز رانجھا کیخلاف زیر دفعہ 420/468/471/477A.5.2.47 ت پ مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ٹیم تشکیل دے کر مقدمہ میں مزید ملزمان کے تعین کے لئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں معلوم ہوا ہے کہمحکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے شاہنوازرانجھا اور دیگرکو نوٹس جاری کردیئے گئے دوسری طرف اینٹی کرپشن کے درج مقدمہ پر ن لیگی رہنما کاموقف سامنے آ گیا ہے۔جس میں لیگی راہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے قانونی مشاورت کے بعد اینٹی کرپشن کے نوٹس کا جواب دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ زمین کا انتقال2002 میں تمام سرکاری واجبات ادا کرکے کیا گیا محسن رانجھانے بتایا کہ اراضی کے واجبات اور جرمانہ کی رقم دو لاکھ 87 ہزار روپے بنتی تھی۔

تمام واجبات نیب عدالت کے ذریعے اداکییگئے ، محسن رانجھا کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ بیس سال بعد اینٹی کرپشن سرگودھانے کی ایک بار پھر ایف آئی آر درج کر لی اور میرے والد اس مقدمہ سے پریشان نہیں حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور میں بھی نیب نے میرے والد کے خلاف کارروائی کی۔میرے والدنے ڈیڑھ سال بے گناہ جیل میں قید کی سزاکاٹی ہے جبکہ میرے والدانتقال کی فیس ادا نہ کرنے پر 10 سال نا اہلی کی سزا بھی بھگت چکے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں