انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3500 مائیکرو پلان تیار کئے گئے ہیں

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی 5 روزہ انسداد پولیو مہم( آج) 30 نومبر سے شروع ہو گی

اتوار 29 نومبر 2020 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی 5 روزہ انسداد پولیو مہم( آج) 30 نومبر سے شروع ہو گی۔جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر انتظامات مکمل کر لئے گے۔زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی موثر ترین مہم چلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کا حکم دے دیا اور اعلان کیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے -عثمان بزدار نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کو موثر بنانے کیلئے مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔

انہوں نے لاہور اور جنوبی پنجاب کے بعض متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

عثمان بزدارنے کہا کہ پولیو ہمارے لئے نیشنل چیلنج ہے جسے ہر صورت قابو پانا ہے۔جس میں پولیو کیس اور انوائرمنٹ سیمپل پازیٹو آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے باز پرس ہوگی۔عثمان بزدارنے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3500 مائیکرو پلان تیار کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسینیشن پلائی جائے گی۔صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی13 اضلاع میں پولیو کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

10 اضلاع میں پولیو کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔صوبائی وزرائ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس، چیف سیکرٹری، عالمی ادارہ صحت کے صوبائی سربراہ، یونیسیف لاہور کی ٹیم لیڈر، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام کے علاؤہ صوبے بھر سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں