ملک میں کوروناوباء کی دوسری لہر میں کورونا کے شکار مریضوں میں اضافہ سے سرگودھا میں مریضوں کی تعداد 216 ہو گئی

اتوار 29 نومبر 2020 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ملک میں کوروناوباء کی دوسری لہر میں کورونا کے شکار مریضوں میں اضافہ سے سرگودھا میں مریضوں کی تعداد 216 ہو گئی جبکہ خواتین سمیت اب تک کورونا کے 50 مریض زندگی کی بازی ہار گے اور تشویشناک حالت میں 17 مریض ابھی انسولیشن سنٹر میں ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی جن میں 17 مریضوں کو تشویشناک حالت میں انسولیشن سنٹر میں داخل کر کے 199کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا اور اب تک خواتین مریضوں سمیت اموات کی تعداد 50 ہو گئی کئے۔

زرائع نے بتایا کہ 1421 مریض کورونا سے متاثرہ تھے جن میں 1155 صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو رخصت ہو چکے ہیں۔کورونا ائسولیشن سنٹر کے ڈاکٹر نے علامات کی صورت میں فوری رجوع کرنے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیتاطی تدابیر سمیت ایس او پیز پر سختی کے ساتھ ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں