مسافروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے‘حکام محکمہ ریلوے

پیر 18 جنوری 2021 13:42

مسافروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے‘حکام محکمہ ریلوے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) محکمہ ریلوے نے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرگودھا، لالہ موسیٰ‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ پشاور‘ ساہیوال‘ کراچی سٹی‘ خانپور‘ روہڑی‘ فیصل آباد‘ خانیوال‘ اوکاڑہ‘ سیون شریف، کوئٹہ،اور دیگر ریلوے اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ان کی تعداد میں اضافہ کے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جس میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے ریلوے کے اعلی افسران کی ٹیمیں ریلوے اسٹیشنز کے سرپرائز وزٹ کریں گئیں۔جس کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے جائزہ لینے کے علاوہ ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں