حکومت کا سرگودھا کیلئے سات ارب روپے کے خصوصی پیکج

پیر 18 جنوری 2021 14:58

حکومت کا سرگودھا کیلئے سات ارب روپے کے خصوصی پیکج
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) حکومت کا سرگودھا کے لئے سات ارب روپے کے خصوصی پیکج کے ساتھ 500 بستروں پر مشتمل جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال، صحافی کالونی کے قیام اور صحت کارڈز کے اجراء کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی جلد اعلان وزیراعلی پنجاب سرگودھا آمد پر کریں گے۔اس حوالہ سے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے این این آئی سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت پنجاب سرگودھا کے لئے سات ارب روپے کے خصوصی پیکج سے 500 بستروں پر مشتمل جدید ترین سہولیات سے اراستہ ہسپتال کا قیام، بائی پاس کی تکمیل اور 47 پل پر اور ہیڈ برج،سیوریج اور فراہمی آب کی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا جبکہ اندرون شہر اور ہیڈ برج کی تعمیر بھی زیر غور ہے۔

تاہم سرگودھا کے عوام کے بنیادی مسائل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی وزیراعلی پنجاب سرگودھا آمد پر ایک بڑے تعمیراتی پیکج کے ساتھ صحافی کالونی کا اعلان کرینگے جبکہ حکومت ہر شہری کو صحت کارڈز کے اجرائ کے لئے کوشاں ہیں اور سرگودھا کے صحافیوں کو صحت کارڈز کا اجراء پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی سے گزاشات کی گئیں ہیں جس میں ڈویلپمنٹ کے لئے سات ارب روپے کے پیکج سے کئی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں