وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا رکھا ہے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا رکھا ہے‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے اور وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا رکھا ہے۔انہوں نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے۔یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو پہلی بار ان کا حق دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہے اورلوگوں کے کام مقامی طورپر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔ماضی میں من پسند علاقوں پروسائل صرف نہ کیے جاتے تو آج جنوبی پنجاب ترقی یافتہ ہوتا۔سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے اوراب جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں