چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر 388 ججز کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر 388 ججز کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر 388 ججز کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے جن میں سرگودھا اور خوشاب سمیت مختلف اضلاع کے 2 سیشن ججز،31سنئیرسول ججز،136ایڈیشنل سیشن ججزاور129سول ججز میں ضلع خوشاب سے 2 ایڈیشنل سیشن ججز میں ایڈیشنل سیشن جج شاہد حسین کو خوشاب سے لاھور، ایڈیشنل سیشن جج گل عباس کو سمندری سیخوشاب،سول جج آصف نیاز کو نورپور سے ملتان،سول جج کاشف جاوید کو لاھورسے نورپورتھل،4 سول ججز میں سول جج طارق محمودکوخوشاب سے بھکر، سول جج عمران حسین شاہ کو لیہ سے خوشاب،جبکہ ضلع سرگودھا کے 7 ایڈیشنل سیشن جج اور 11سول ججز میں ایڈیشنل سیشن جج سکندر جاوید کو شاہپور سے سرگودھا،ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسن کو سرگودھا سے شاہپور،ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر سلیم کو سرگودھا سے بھکر،ایڈیشنل سیشن جج مس شبانہ رسالت کوسرگودھا سے پنڈی گھیپ، ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق کو لاہور سے بھلوال، ایڈیشنل سیشن جج عمران شہباز کو جہلم سے سرگودھا، ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم مرزا کو بھلوال سے راولپنڈی، جبکہ سول ججز میں سول جج جاوید اقبال کو سرگودھا سے جہلم،سول جج عدنان بختیار کو سرگودھا سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، سول جج محمد مسعود اصغر کو سرگودھا سے دیپالپور،سول جج حافظ خالد محمود کو سرگودھا سے لاہور ،سول جج سیف اللہ بابر کو سرگودھا سے لاہور،سول جج امانت علی کو سرگودھا سے ملکوال،سول جج عمر جاوید ورک کو مری سے سرگودھا،سول جج شکیل احمد کو ملتان سے سرگودھا،سول جج رفاقت حسین کو لاہور سے سرگودھا،سول جج قمر الزمان تارڑ کو بھلوال سے سیالکوٹ، سول جج نوید اقبال تارڑ کو جہلم سے سرگودھا،سول جج مسز کرن نصحت کو سرگودھا سے ٹیکسلا،سول جج محمد شاہد اقبال کو اوکاڑہ سے سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح دیگر ججر کے تقرراور تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں