سرگودھا ،گینگ ریپ مقدمہ میں انصاف کی عدم فراہمی پرمتاثرہ خاتون ماں باپ کیساتھ سراپا احتجاج بن گئی

تھانہ بھلوال کے باہر احتجاج ،پولیس پر ملزمان سے ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا، انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کہیں شنوائی نہیں ہو رہی، متاثرین

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:38

سرگودھا ،گینگ ریپ مقدمہ میں انصاف کی عدم فراہمی پرمتاثرہ خاتون ماں باپ کیساتھ سراپا احتجاج بن گئی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سرگودھا کے نواح میں گینگ ریپ کے مقدمہ میں انصاف کی عدم فراہمی پرمتاثرہ خاتون اپنے ماں باپ کے ساتھ سراپا احتجاج بن گئی اور تھانہ بھلوال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر ملزمان سے ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا۔ انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں مگر کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ سلطان پور نون عامر کالونی کی متاثرہ خاتون حراء منور نے والدین کے ہمراہ تھانہ بھلوال کے سامنے پولیس کے ملزمان کے ساز باز سے عدم انصاف پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسے مبینہ طور پر پانچ افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے دہائی کے باوجود صرف ایک ملزم کو نامزد کردیا جبکہ ملزمان ابروریزی کرتے ہوئے گھر سے سوا تولہ سونا بھی لے گئے تھے مگر پولیس نے ڈکیتی کی دفعات کا اندرج نہ کر کے ملزمان کو تحفظ فراہم کیا اور واردات کے اصل حقائق کو نظر انداز کئے رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ خاتون حرائ منور نے الزام لگایا کہ پولیس جب بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے لگتی ہے تو ملزمان کو پہلے فون پر اطلاع دے دی جاتی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں مگر کہیں سے انصاف نہیں مل رہا انہوں نے کہاکہ اگر ملزم بااثر نہ ہوتے اور کسی بااثر کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو ملزمان کے پورے خاندان کو پولیس اٹھا کر لے آتی مگر پولیس نے ملزمان کی بجائے ہمیں تھانے کے دروازے پر بٹھا رکھا ہے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کے والد نے وزیراعلی اور وزیراعظم سے انصاف کی فراہمی اور پولیس کے ملزمان سے ساز باز کا نوٹس لیکر ملزمان کو وقوعہ کے اصل حقائق کے مطابق قرار واقعی سزا دلا کر فراہمی انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں