حکومت کا بچوں کے تعلیمی کورس کو پورا کرنے کیلئے ہفتہ وار اتوار کی تعطیل بھی تعلیمی اداروں میں معطل کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لینے کا اصولی فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:36

حکومت کا بچوں کے تعلیمی کورس کو پورا کرنے کیلئے ہفتہ وار اتوار کی تعطیل بھی تعلیمی اداروں میں معطل کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لینے کا اصولی فیصلہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) حکومت نے بچوں کے تعلیمی کورس کو پورا کرنے کیلئے ہفتہ وار اتوار کی تعطیل بھی تعلیمی اداروں میں معطل کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا فائدہ صرف ملک بھر میں 35 فیصد طلباء و طالبات اٹھا سکے ہیں جبکہ 65 فیصد طلباء و طالبات اس سہولت سے محروم رہے ہیں جس کے پیش نظر حکومت نے ہفتہ کے 8 روز مسلسل تعلیمی عمل کو جاری رکھنے پر غور شروع کردیا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی اگر کابینہ نے اس کی منظوری دیدی تو جون تک تعلیمی اداروں میں اتوار کی تعطیل کو معطل کرکے تعلیمی سلسلے کو مسلسل جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں