عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگی

وہ اپنے دورہ سرگودھا کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کیلئے بھلوال آئینگی جہاں پر ان کو نہ صرف شاندار استقبال کیا جائیگا بلکہ بھلوال ہسپتال کو مزید طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے ان سے گفتگو کی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:37

عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگی وہ اپنے دورہ سرگودھا کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کیلئے بھلوال آئینگی جہاں پر ان کو نہ صرف شاندار استقبال کیا جائیگا بلکہ بھلوال ہسپتال کو مزید طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے ان سے گفتگو کی جائیگی ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ان سے ملاقات کے دوران انہیں دورہ سرگودھا کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی ہے اب آئندہ ماہ وہ بھلوال کا دورہ کرینگی جہاں پر ہسپتال میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف اعلانات کی بھی امید ہے جس سے بھلوال کے عوام کو بہت طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں