ضلع سرگودہا میں ووٹ کے اندراج،منتقلی، اخراج اورتصحیح کیلئے ضلع بھر میں 39سنٹر قائم کردیئے گئے

جمعرات 4 مارچ 2021 13:46

ضلع سرگودہا میں ووٹ کے اندراج،منتقلی، اخراج اورتصحیح کیلئے ضلع بھر میں 39سنٹر قائم کردیئے گئے
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرگودہا عبدا لقیوم نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں ووٹ کے اندراج،منتقلی، اخراج اورتصحیح کیلئے ضلع بھر میں 39سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔سرگودہا سے تعلق رکھنے والے افراد فارم حاصل اورجمع کرواسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ووٹ کے اندراج اورمنتقلی کیلئے فارم نمبر 21 ‘ اخراج کیلئے فارم نمبر 22 اورتصحیح کیلئے فارم نمبر 23 استعمال ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے تحصیل سٹی میں 21 ڈسپلے سنٹر قائم ہیں جبکہ تحصیل سلانوالی میں 2‘ بھلوال میں 3 ‘بھیرہ میں 4 ‘ شاہپور میں 4 ‘ ساہیوال میں 3 او رکوٹ مومن میں 3 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ووٹ کا اندارج ‘منتقلی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات کیلئے www.ecp.gov.pk یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ووٹ کے اندراج کی معلومات اپنا قومی شناختی نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں