سرگودھا ‘(ن)لیگی رہنماء لقمان کو موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

اتوار 7 مارچ 2021 11:10

سرگودھا ‘(ن)لیگی رہنماء لقمان کو موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) سرگودھا کے مسلم لیگی راہنما سابق چیئرمین یونین کونسل لقمان کو موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جس کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا جبکہ مقتول کواس کے آبائی گاؤں موضع لقمان میں نمازجنازہ کے بعدسپردخاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر قصبہ بھاگٹانوالہ کے موضع لقمان کے مسلم لیگی راہنما سابق چیئرمین یونین کونسل رائے اعجاز حسین بھٹی اپنی گاڑیBC687 پر قریبی عزیز محمد ارشد کے ہمراہ موضع بھبھڑانہ سے اپنے گاؤں لقمان بھٹیاں واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں تعاقب کرکے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سابق چیئرمین اعجازحسین بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جو خود گاڑی چلا رہے تھے جس کے نتیجہ میں شدید زخمی سابق چیئرمین اعجاز بھٹی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گئیجن کی نعش پوسٹمارٹم کے پولیس تھانہ کانڈیوال نے ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتول کے بھائی شہباز حسین بھٹی کی مدعیت میں دونوں موٹر سائیکل سوار نامعلوم کے خلاف مقدمہ قتل بجرم 302/34 ت پ درج کر لیا جس میں ملوث ملزمان قاتلوں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مقتول لیگی راہنما اعجاز حسین بھٹی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں