سرگودھا‘ نوجوان طالب علم کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

اتوار 7 مارچ 2021 15:40

سرگودھا‘ نوجوان طالب علم کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) نوجوان طالب علم کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں لاپتہ طالب علم کی نعش ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقہ شفقت آباد سے سولہ سالہ طالب علم ایک ہفتے سے لاپتہ تھا جس کے تاحال نہ ملنے پر پولیس نے ایک یوم قبل طالب علم کے اغوا ء کے الزام میں مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مقتول کو مبینہ طور پر اپنی سالی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ میں ملزم نے گلا کاٹ کر قتل کیا اور نعش کے ٹکرے کرکے مختلف مقامات پر چھپا دیئے۔ پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں پوچھ گچھ کرتے ہوئے مغوی طالب علم کے استاد کو حراست میں لیا تو ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش مل چوک کے قریب ویرانے سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے آلہ قتل برآمد بھی برآمد کر لیا اور ضروری کاروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے سپرد کر کے معاملہ کی چھان بین کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تفتیش میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں