سرگودھا پولیس نے مقدمہ قتل میں ڈیڑھ سال سے مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر کے اس کے بھائی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 24 جون 2021 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا پولیس نے مقدمہ قتل میں ڈیڑھ سال سے مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر کے اس کے بھائی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جو چھاپے مار کر تلاش میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ ساہیوال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ڈیڑھ سال سے مطلوب اشتہاری مجرم تنویر شاہ کو گرفتارکرلیا۔

جس نے گزشتہ سال 5 جنوری2020 کوسابقہ دشمنی کی بناپر اپنے بھائی نعیم شاہ کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے محمد ریاض کو قتل کردیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم تنویر شاہ کو گرفتارکرلیا اور اسکے بھائی نعیم شاہ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جو چھاپے مار کر تلاش میں مصروف ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں