سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے سالانہ انتخابات ‘ فاونڈرز نے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جمعرات 24 جون 2021 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے سالانہ انتخابات کے لئے فاونڈرز نے اپنے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اور انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ووٹران فاونڈرز گروپ کو کامیاب بنا کر اپنے حقوق کی آواز بلند کریں۔زرائع کے مطابق سرگودھا یونین آف جرنلسٹس (برنا ) کے سالانہ انتخابات کے لئے فاونڈرز گروپ کے سربراہ ناصر قریشی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کو اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروا کر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سالانہ الیکشن کے لئے فاونڈرز گروپ نے امیدوار برائے صدر شیخ محمد رضوان روزنامہ خبریں،امیدوار برائے نائب صدر منیر تبسم، روزنامہ قوت عوام گلزار علی سید روزنامہ احساس،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری روزنامہ اتحاد اکبر،امیدوار جوائنٹ سیکرٹری زوار حسین کاظمی اردو پوائنٹ عبدالغفار بھٹی روزنامہ منشور،امیدوار برائے سیکرٹری اطلاعات مدثر پاشا عباسی نیوز،امیدوار برائے فنانس سیکرٹری مرزا امجد بیگ محافظ ٹرسٹ نیوز،اورممبران بی ڈی ایم کے لئیشیخ نعیم طاہر،این این آئی محمد امتیاز خان لائف ٹی وی ناصر قریشی روزنامہ مساوات جبکہ ممبران مجلس عاملہ کے لئیشمشاد علی طاہر، روزنامہ صحافت،بشیر شاد انصاری، روزنامہ انصاف،خالد اصغر شیخ ڈیلی بزنس رپورٹ،حمید خان فرنٹ پیج، شیخ ندیم احمد خاک وطن،شیخ مسعود الہی رونامہ نوری،ظفر اقبال روزنامہ جناح، شاہد بخآری، کے ٹی این نیوز،صابر جمیل روزنامہ افلاک شہید علی حیدر روزنامہ ضمانت نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر ترجمان فاونڈرز گروپ نے اعلان کیا کہ جمہوری عمل کے لئے کوشاں ہے اور فاونڈرز گروپ حقیقی صحافیوں کے حقوق کی آواز کو بلند کرتے ہوئے شعبہ کو نقصیان پہنچا کر سیاسی دوکانداری چمکا کر کاز کو نقصیان پہنچانے والوں کو بے نقاب کرنے کے لئے کھلا خط شائع کیا جائے گا تاکہ ہم اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے عزائم کو حق کی آواز سے چکناچور کر سکیں انہوں نے ووٹران پر زور دیا کہ فاونڈرز کو کامیاب کروا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں