سرگودھا میں صحت کارڈ استعمال کرنے والے ہسپتال کا منظر آنے والے مریض رل گئے

ناقص انتظامات گندگی غلاظت اور بد تمیز سٹاف مریض کو خوشآمدید کہتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 جون 2021 11:40

سرگودھا میں صحت کارڈ استعمال کرنے والے ہسپتال کا منظر آنے والے مریض رل گئے
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی)سرگودھا میں صحت کارڈ استعمال کرنے والے ہسپتال کا منظر آنے والے مریض رل گئے ناقص انتظامات گندگی غلاظت اور بد تمیز سٹاف مریض کو خوشآمدید کہتے ہیں جبکہ ہسپتال کی کارکردگی بھی آپ کے سامنے ہے  بس کارڈ سے انٹری ڈال کر مریض کو ب یارو مددگار چھوڑ  دیا جاتا ہے مریض جانے اور اللہ کا فرشتہ ازرائیل جانے ایسے ہی مریض کو فقط کارڈ کی انٹری کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے متاثرہ شخص نے فریاد کی ہے کے ارباب اختیار  اس بات کا نوٹس لیں اور داد رسی کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں