سرگودھا ،کورونا وائرس میں شدت ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین مریض جاںبحق

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:58

سرگودھا ،کورونا وائرس میں شدت ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین مریض جاںبحق
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) سرگودھا میں کورونا وائرس میں مزید شدت سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین مریض جاںبحق اور 8 نئے کیسز آنے سے دو یوم میں جاںبحق کی تعداد سات ہو گئی جبکہ زیر علاج 104 مریضوں میں سی21 تشویشناک حالت کے باعث وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ دس اور مریضوں کے صحت یاب ہو کر گھر چلے جانے سے تندرست ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

زرائع کے مطابق ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے باعث مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی وباء سنگین صورت اختیار کئے ہوئے ہے۔سرگودھا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے فول پرسن کورونا سنٹر وصدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شکار تین مزید مریض زندگی کی بازی ہارگے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ کورونا سنٹر میں زیر علاج 104 مریضوں میں21 وینٹیلیٹر پر ہیں۔ڈاکٹر سکندر حیات نے بتایا کہ مزید دس مریضوں کو صحت یاب ہو جانے پر گھروں کو بجھوا دیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین افراد کے جانبحق ہونے کے ساتھ آٹھ نئے کیسز آئے ہیں جن کو داخل کر لیا گیا۔ڈاکٹر سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فوری ویکسینشن کروانے کے ساتھ ساتھ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صورتحال سنگین صورت اختیار کئے ہوئے ہے۔جس پر قابو پانے کیلئے ہر شہری خود کے محفوظ اور دوسرے کے بچائو کے لئے بھرپور کردار ادا کرے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں