چیف سیکرٹری پنجاب کاسرگودھا کا دورہ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کاتفصیلی معائنہ

ہسپتال کے درپیش مسائل سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایم ایس کو ضروری ہدایات دیں صحت کی سہولیات کیلئے تمام مطلوبہ وسائل مہیا کئے جائیں گے،ہسپتالوں کے دوروں کا مقصد صحت کے شعبے سے متعلق مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے،کامران علی افضل

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا دورہ کر کے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب لاہور سے سرگودھا آمد پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نیایمرجنسی، یورولوجی، پیڈز، ڈینگی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اس دوران پیڈز وارڈ میں فوری طور پر دو وینٹیلیٹرز مہیا کرنے کا حکم دیا. چیف سیکرٹری پنجاب نے صورتحال پر ہسپتال کے درپیش مسائل سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایم ایس کو ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ صحت کی سہولیات کیلئے تمام مطلوبہ وسائل مہیا کئے جائیں گی.۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کے دوروں کا مقصد صحت کے شعبے سے متعلق مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ انہیں حل کیا جا سکی. چیف سیکرٹری نے بتایا کہ آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جائیں گی. چیف سیکرٹری نے مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کردہ سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور سوالات کئے اور پوچھا کہ کیا آپ کو مکمل طبی سہولیات، ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور علاج معالجے میں کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں اس دوران چیف سیکرٹری نے ہر مریض کیساتھ ایک اٹینڈنٹ کی پالیسی پر عمل کی ہدایت کی اور لوگوں سے کہا کہ مریض کیساتھ صرف ایک فرد ہسپتال میں ٹھرے۔

انہوں نے ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائی.ڈسچارج مریض کی درخواست پر چیف سیکرٹری کا ایم ایس کو ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی.بہترین طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر، نرسیں اورعملہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں. چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا.ایم ایس نے بریفنگ میں بتایا کہ پیڈز وارڈ میں آکسیجن، دیگر طبی سہولیات موجود ہیں۔گزشتہ روز پیڈز وارڈ میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی وجہ آکسیجن کی عدم دستیابی نہیں تھی۔جن کی پیدائش گھر میں ہوئی اور تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ اس وقت ڈینگی وارڈ میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں