ْسرگودھا پولیس نے چارسال سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سرگودھا پولیس نے چارسال سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا جس پر ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں تھانہ جھال چکیاں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر چار سال سے چوری کے مقدمہ میں ملوث وقاراحمد کو گرفتارکرلیا جس نے چار سال قبل 2017میں اپنے دیگر ایک ساتھی کے ساتھ ملکر چک 71شمالی میں چوری کی واردات کی اور نقدی وگھریلو سامان چوری کیا اور فرار ہوگئے تھے چونکہ وقوعہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جس پر درج مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی۔

قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھی کو گرفتارکرکے چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیا گیا جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے پر ملزم طاہر خان سے بندوق12بور برآمد کرکے اسکے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں