سرگودھا میں اوباش نوجوان نے13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

سرگودھا میں اوباش نوجوان نے13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سرگودھا میں اوباش نوجوان نی13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کی تلاش کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ کے لئے لیبارٹری بجھوا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے نوجوان وسیم پر الزام عائد کیا کہ اس نے 13 سالہ معذور بیٹی کو گھر میں اکیلی پا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔اس واقعہ پر بتایا گیا کہ پولیس نے زیادتی کے بجائے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ کے لیے لیبارٹری بجھوادیا اور مقدمہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں