اسد عمر کا فیملی کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کھبیکی جھیل اور اچھالی جھیل کا تفریحی دورہ

پیر 6 دسمبر 2021 12:50

اسد عمر کا فیملی کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کھبیکی جھیل اور اچھالی جھیل کا تفریحی دورہ
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کھبیکی جھیل اور اچھالی جھیل کا تفریحی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے فیملی کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے علاقہ وادی سون کھبیکی جھیل اور اچھالی جھیل کا تفریحی دورہ کیا اور اچھالی ریسٹ ہاؤس میں آرام کرتے ہوئے دوپہر کا کھانا کھایا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے تفریحی دورہ سے واپسی پر اچھالی کے وفد نے ملک عمر اسلم خان کی سربراہی میں وفاقی وزیر سے ملاقات میں پدھڑار سے اچھالی براستہ جابہ روڈ کی تعمیر کے لئے استدعا کی جسے وفاقی وزیر نے منظور کرتے ہوئے اس منصوبہ کی جلد تعمیر کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں