پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے براستہ سرگودھا لالہ موسیٰ دھماکہ ایکسپریس کو چلانے کیلئے حتمی اقدامات شروع کردیئے

پیر 17 جنوری 2022 14:43

پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے براستہ سرگودھا لالہ موسیٰ دھماکہ ایکسپریس کو چلانے کیلئے حتمی اقدامات شروع کردیئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان ریلوے نے فیصل آباد سے براستہ سرگودھا لالہ موسیٰ دھماکہ ایکسپریس کو چلانے کیلئے حتمی اقدامات شروع کردیئے جس کا اجرائ 15فروری سے متوقع ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن نے گزشتہ دنوں سرگودھا آمد پر لالہ موسیٰ سے سرگودھا کے درمیان بند ٹرین دھماکہ ایکسپریس کو فیصل آباد سیچلانے کا اعلان کیا جس کو چلانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے گے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ 15فروری سے یہ ٹرین فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ‘ چنیوٹ‘ چناب نگر‘ شاہین آباد‘سرگودھا‘ بھلوال‘ پھلروان‘ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین‘ ڈنگہ لالہ موسیٰ چلائی جائے گی جس سے اس روٹس پر لوگوں کو بہترین سفر کی سہولتیں میسر آئیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں