سرگودھا میں مرغوں کی لڑائی پر جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالا بھانجے کی فائرنگ سے ہلاک

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 18 جنوری 2022 04:46

سرگودھا میں مرغوں کی لڑائی پر جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18جنوری2022ء) سرگودھا میں مرغوں کی لڑائی پر جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالا بھانجے کی فائرنگ سے ہلاک- مرغوں کی لڑائی پر جھگڑا میں مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اس کے بھانجے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیاجسے پوسٹمارٹم کے بعد سپردخاک کر دیا گیا زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ?جوھرآباد کے گاوں ھڈالی میں مرغوں کی لڑائی میں جھگڑا پر ظفر نے فائرنگ کرکے شیرباز کو شدید زخمی کر دیا جس پر مضروب کے بھانجے عامر نے جوابی کاروائی میں ظفر کو شدید زخمی کردیا جس پر اخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کو ظفر کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جو والدین کا اکلوتا بیٹا اور بلاک 6 جوہرآباد کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے پولیس نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے جسے آبائی علاقہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں